رکی پونٹنگ سے بہت متاثر ہوں، عبداللّٰہ شفیق

October 22, 2020

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کرکٹر عبداللّٰہ شفیق کا کہنا ہے کہ رکی پونٹنگ سے بہت متاثر ہوں، رکی پونٹنگ کی طرح کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔

کرکٹر عبداللّٰہشفیق نے ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ رکی پونٹنگ کی ویڈیوز دیکھتا ہوں اور رکی پونٹنگ کی طرح کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں، اپنی ٹیم میں بابر اعظم میری انسپائریشن ہیں۔

عبداللّٰہ شفیق نے ٹی ٹوئنٹی کپ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی بہت اچھا پلیٹ فارم تھا نوجوان کرکٹرز کو بہت موقع ملا، بائیو سیکیور ببل میں اب تک بہت اچھا جا رہا ہے، نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کارکردگی اور سفر رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کپ کا معیار اچھا رہا، ڈبیو پر سنچری بنانا اچھا لگا، زمبابوے کی سیریز کے لیے بہت پرجوش ہوں، سو فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا اور ٹاپ آرڈر میں بہت کھلاڑ ی ہیں جب بھی موقع ملا فائدہ اٹھاؤں گا ۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں نے تسلسل کے ساتھ پرفارم کیا بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی تھے ان سے بھی بہت کچھ سیکھا، کوشش تھی اچھا کھیلوں لیکن یقین نہیں تھا کہ اتنی جلد نام آئے گا، میرا بھی ایک خواب اور گول تھا کہ پاکستان ٹیم میں نام آئے۔

عبداللّٰہ شفیق نے کہا ہے کہ والد فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں فیملی سے سپورٹ ملتی ہے، والد میرے پہلے کوچ ہیں ان کی وجہ سے بہت مدد ملتی ہے۔

عبداللّٰہ شفیق کا کہنا تھا کہ میری اسٹرنٹھ کٹ اور پل شاٹس ہیں ان پر محنت کرتا ہوں کور ڈرائیو بھی پسند ہے، میں یہاں محنت کر کے پہنچا ہوں اور جیسے کھیلتا آیا ہوں ویسے کھیلوں۔