• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی براون یونیورسٹی میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 8 زخمی

تصویر بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا
تصویر بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

امریکا کی براون یونیورسٹی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

روہڈ آئی لینڈ میں واقع براون یونیورسٹی کو فائرنگ کے سبب بند کردیا گیا۔

فائرنگ انجینئرنگ بلڈنگ میں ہوئی، حملہ آور کو گرفتارنہ کیا جاسکا۔

امریکا کے تعلیمی اداروں میں فائرنگ کا اس سال یہ 70 واں واقعہ ہے۔

امریکا کی اس آئی وی لیگ یونیورسٹی میں فائرنگ کے وقت کئی طلبہ نے اپنی جان کلاس رومز کے ڈیسک کے نیچے چھپ کر بچائی۔

حملے کے وقت طلبہ امتحانات میں مصروف تھے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید