امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیں گے، دوبارہ حملہ ہوا تو جوابی کارروائی کریں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق شام کے شہر تدمُر میں امریکی فوجیوں پر فائرنگ واقعے پر صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ داعش سے امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شام میں حملے میں 3 عظیم امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر افسردہ ہوں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں پر دوبارہ حملہ ہوا تو جوابی کارروائی کریں گے۔