گرفتاری کے وقت دروازہ توڑا گیا تو ویڈیو دکھائیں، شہباز گِل

October 22, 2020


وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے ابلاغ و سیاسی روابط شہباز گل نے پاکستان مسلم لیگ ن کوچیلنج کردیا۔

شہباز گل نے ن لیگ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے وقت دروازہ توڑا گیا ہے تو سی سی ٹی وی ویڈیو میں دکھائیں۔

معاون خصوصی نے الزام لگایا کہ دروازےکا لاک پولیس کے جانے کے بعد توڑ کر تصویر کشی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سارے معاملے میں رینجرز کہیں نہیں، صرف پولیس گرفتار کر رہی ہے۔