اقراء عزیز حیرت انگیز کمرے کو دیکھنے میں گم ناشتہ کرنا بھول گئیں

October 23, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ اقراء عزیزاور یاسرحسین ہمیشہ ہی اپنے فالوورزکو تازہ ترین سرگرمیوں سے آگاہ رکھتے ہیں اورایک دوسرے کی سوشل پوسٹس پرتبصرہ کرنے میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔ حال ہی میں یاسر نے اقراء کی ایک تصویرشیئر کی جس میں وہ بڑے ہی ریلکس موڈ میں آرام دہ صوفہ پربیٹھی ہیں۔دلچسپ کیپشن میں یاسرنے لکھا کہ میں نے مکئی کی روٹی کھائی، چائے پی لی، اس سے پہلے جوس پیا، پھر میں موگیمبو (پالتو کتے) کو واک پر لے کرگیا۔ واپس آیا تو اقراء عزیز اپنا وہی ایک فرنچ ٹوسٹ کھا رہی تھیں۔جواب میں اس پوسٹ پرکمنٹ کرتے ہوئے اقراء نے کچھ یوں وضاحت دی کہ کیونکہ میں اس حیرت انگیز کمرے کو دیکھ رہی تھی۔یہ جوڑا حال ہی میں ہنزہ کی سیرسے واپس آیاہے جہاں گزارے خوشگوار لمحات کی تصاویر دونوں نے مداحوں کیلئے شیئرکیں۔ اقراء عزیزان دنوں اداکارفیروزخان کے ساتھ اپنے نئے آنے والے ڈرامے “خُدااور محبت ” کے سیزن 3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کا اسکرپٹ ہاشم ندیم نے تحریر کیا ہے۔اس کے علاوہ اقراء جلد ڈرامہ سیریل ” رقیب سے” میں نظر آئیں گی جسے ایوارڈ یافتہ ڈرامہ نگار بی گل نے تحریر کیااور ہدایتکار کاشف نثارہیں۔ اقراء کے علاوہ نعمان اعجاز، فریال محمود ، حدیقہ کیانی اورثانیہ سعید بھی کاسٹ کا حصہ ہیں۔ حدیقہ کیانی اس ڈرامے سے ایکٹنگ ڈیبیو کررہی ہیں۔