ڈینگی مریضوں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں انتہائی کم ہے، سی ای او ہیلتھ

October 23, 2020

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) رواں برس راولپنڈی میں اب تک ڈینگی کے32کنفر م ڈینگی مر یض ر پو رٹ ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر محمد سہیل نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ گزشتہ سال یکم جنوری تا 21اکتوبر کے دورانیہ میں کنفرم مریضوں کی تعداد 5ہزار 118تھی ۔جو رواں برس کم ہوکر صرف 32رہ گئی۔گزشتہ برس صرف اکتوبر کے اکیس دنوں میں کنفرم مریضوں کی تعداد1863تھی جو اب 5ہے۔