تجاوزات اور نو پارکنگ کی خلاف ورزی84گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کے چالان

October 23, 2020

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر ) سٹی ٹریفک پولیس سٹی سرکل نے راجہ بازار میں تجاوزات اور نوپارکنگ کیخلاف آپریشن کیا۔ ڈی ایس پی ٹریفک سٹی سرکل ا برار قریشی کی سربراہی میں سٹی صدر روڈ،اقبال روڈ، لیاقت روڈ،باڑا مارکیٹ اور امپریل مارکیٹ میں تجاوزات و نو پارکنگ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس دوران 84 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری جبکہ کاغذات مکمل نہ ہونے پر7موٹر سائیکلوں کو بند کرواتے ہوئے متعدد ریڑھیوں کو قبضے میں لیاگیا۔