4570لٹر مضرصحت دودھ تلف، غیرمعیاری 43 فوڈ یونٹس سر بمہر

October 23, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) 4,570 لٹر مضر صحت دودھ تلف، خوراک کا معیار بہتر نہ ہونے پر 43فوڈ یونٹس سیل، صفائی کے ناقص انتظامات پر 84فوڈ پوائنٹس کو 6 لاکھ 58 ہزار روپے کے جرمانے، 676 کو بہتری نوٹسز جاری، 6 ہزار کلو مینگو پلپ، 3 ہزار کلو آٹا، 500کلو تیار خوراک برآمد، 500 لٹر مشروبات، 500ساشے گٹکا، 100کلو مضرصحت خوراک تلف کر دی گئی۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی عرفان میمن کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جنوبی پنجاب میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے877 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران مضر صحت اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 43 فوڈپوائنٹس سربمہر جبکہ 676 کو بہتری کیلئے اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔