اولمپئن سمیع اللّٰہ Olympian Samiullah کیلئے فیڈریشن کے دروازے کھلے ہیں، خالد سجاد کھوکھر

October 23, 2020

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر کا کہنا ہے کہ اولمپیئن سمیع اللّٰہ کے لیے فیڈریشن کے دروازے کھلے ہیں۔

خالد سجاد کھوکھر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام اولمپیئنز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، بہاولپور میں سمیع اللّٰہ سے ملاقات خوشگوار رہی، سمیع اللّٰہ نے ہمارے خلاف نہیں ہمیشہ ہاکی کی بہتری پر بات کی۔

خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ جونئیر ایشیاکپ بنگلادیش میں ہے، جونیئر ہاکی ٹیم پندرہ روز پہلے بنگلادیش جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ جونئیر ٹیم کو دو سال سے انٹرنیشنل ایونٹ نہیں ملا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جیو نیوز کے پروگرام ’’اسکور‘‘ میں بات چیت کرتے ہوئے اولمپیئن سمیع اللّٰہ کا کہنا تھا کہ ہاکی فیڈریشن کی ناقص حکمت عملی کے پیش نظرِ ہالینڈ سے جیتنا معجزے سے کم نہیں ہوگا۔

فلائنگ ہارس کے نام سے مشہور اولمپئین سمیع اللّٰہ نے کہا کہ فیڈریشن نے بہت سارے لوگوں کو جمع تو کر لیا ہے، البتہ تیاری ’’صفر‘‘ ہے۔