رحیم یار خان: لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ کئی روز بعد درج

October 23, 2020

رحیم یارخان میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو 20 روز قبل زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متاثرہ لڑکی کے والدین کا کہنا ہے کہ کئی روز تھانےکے چکر کاٹنے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔

لڑکی کی والدہ نے الزام لگایا کہ بااثر افراد نے جرگہ کے ذریعے معاملہ دبانے کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔