راجہ سروپ خان کی وفات پر تعزیت

October 24, 2020

برمنگھم (پ ر) سابق گورنر پنجاب جنرل (ر) راجہ سروپ خان کی وفات پر سابق مشیر آزاد کشمیرحکومت محمد سعید مغل ایم بی ای نے ان کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا جنرل (ر) سروپ خان نے منگلا ڈیم کے دوران عوام کے حقوق کیلئےبہت کام کیا اور لوگوں کے حقوق کی جنگ جیتی ،انہوں نے سرحدوں کی حفاظت کے لئے کئی بار بھارتی افواج کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا۔ سعید مغل ایم بی ای نے سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راجہ ظفر معروف ،ان کے بیٹے راجہ افضل خان، راجہ رشید خان اور ان کے تمام لواحقین سے اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے لئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کیلئے دعا کی۔