رشوت لینے کا الزام، ٹیکس کلکٹر کو چارج شیٹ جاری

October 24, 2020

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے ٹیکس کلکٹر محمد مدثر کو چارج شیٹ جاری کر دی ، ڈپٹی سی ای او غلام صابر بسراء کو انکوائری افسر مقرر کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس کلکٹر کو جاری چارج شیٹ میں شہری سے مبینہ طور پر رشوت لینے کا الزام عائد کیا گیا ، اس کے علاوہ شہریوں کی طرف سے مزید شکایات بھی سامنے آئی ہیں، ۔ واضح رہے کہ ٹیکس کلکٹر کو اس کیخلاف شکایات آتے ہی معطل کر دیا گیا تھا۔