کراچی: 2 مبینہ پولیس مقابلے، 3 زخمی ڈاکو گرفتار

October 25, 2020


کراچی کے علاقے پیر آباد اور گلشنِ اقبال میں مبینہ پولیس مقابلے ہوئے ہیں جن میں 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق پیر آباد کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر کے فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم محمد نواب کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہےجبکہ 2 ملزمان شہزاد اور ارشد فرار ہو گئے۔

گرفتار ہونے والے زخمی ملزم کے قبضے سے ایک پسٹل اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

ادھر گلشنِ اقبال کے بلاک 7 میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم عرفان اور شیر علی کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل ملی ہے۔