کسی کی باربی ڈول نہیں ہوں، علیزے شاہ

October 26, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ وہ کسی کی باربی ڈول نہیں ہیں۔علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی سیلفی پوسٹ کی ہے جس میں وہ سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ میں ملبوس ہیں۔انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی سیلفی کے کیپشن میں علیزے شاہ نے کسی کو مخاطب کیے بغیر لکھا کہ ’میں تمہاری باربی ڈول نہیں ہوں۔‘علیزے شاہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں رُوٹھے ہوئے انداز والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا جسے دیکھ صارفین اندازہ لگا رہے ہیں کہ اداکارہ کسی سے ناراض ہیں۔اس سے قبل علیزے شاہ نے اپنی تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر کے مقبول گانے ’چل دل میرے‘ کا ایک بول لکھاتھا کہ ’یہ دُنیا جھوٹی، لوگ لُٹیرے۔‘واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ مبینہ طور پر علیزے شاہ اور اداکار نعمان سمیع نے راہیں جدا کر لی ہیں۔