کل برسلز میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا جائیگا

October 26, 2020

یوم سیاہ کے موقع پر کشمیر کونسل ای یو کے زیر اہتمام کل برسلز میں واقع بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا جائیگا۔

یہ مظاہرہ منگل کی دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ جس میں بیلجیئم میں مقیم کشمیری اور ان کے پاکستانی ہمدرد شریک ہوں گے۔

یاد رہے کہ دنیا بھر کے کشمیری ہر سال 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔ کیونکہ اس روز یعنی 27 اکتوبر1947 کو بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں زبردستی گھس آئی تھی۔

مظاہرے کے منتظمین نے بیلجیئم میں موجود کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مظاہرے میں بڑی تعداد میں شریک ہوکر مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو عوامی سطح پر مسلسل زندہ رکھنے کی کوششوں کا حصہ بنیں اور اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو یکجہتی کا پیغام دیں۔