کورونا بحران میں 86 سالہ دولہا اور 83 سالہ دلہن کی یادگار شادی

October 28, 2020

کراچی (نیوزڈیسک )آئرلینڈ کا ایک معمر جوڑا جو 40 سال سے زیادہ عرصے سے شادی کا منتظر تھا کورونا وائرس کی پابندیوں کی پروا نہ کرتے ہوئے شادی کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔آئرلینڈ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے اور انہیں اس لاک ڈاؤن کے دوران شادی کرنے کے لیے بہت تگ و دو کرنا پڑی۔