ایس ایچ او بستی ملوک کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات

October 28, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او بستی ملوک اکرم بھٹی کے خلاف کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر تحقیقات شروع کردی گئی۔ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ظفر اقبال کو شہری محمد عاشق نے تحریری طور پر آگاہ کیا کہ اس کے گھر میں سات افراد داخل ہوئے جس پر اس نے 2 کو پکڑلیا جن سے موٹرسائیکل بلانمبری بھی قبضہ میں لیا، ملزمان کو 15ریسکیو پر کال کر کے حوالہ پولیس کیا گیا مگر پولیس نے ملزمان چھوڑ دئیے، اس کا والد صادق بھی خوف سے دم توڑ گیا مگر ایس ایچ او اکرم بھٹی نے تفتیشی کو مقدمہ درج کرنے سے منع کردیا جبکہ تفتیشی بلال نے اس کے حق میں مقدمہ درج کرنے کے لئیے رپورٹ لکھی اب ایس ایچ او اس سے بھاری رقم طلب کررہا ہے جس پر ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے سی پی او ملتان حسن رضا کو انکوائری کرکے رپورٹ دینےکے احکامات جاری کئیے ہیں۔