کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاون یوسف گوٹھ100فٹ روڈ کےقریب ندی سے ڈوبی ہوئی نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ، اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیوعملے نے موقع پر پہنچ کر لاش سول اسپتال منتقل کی،جہاں اس کی شناخت 17سالہ اکبر کے نام سے ہوئی ہے ۔
ڈی پی او پاکپتن کا کہنا ہے کہ ملزم موسیٰ مانیکا کو گرفتار کر کے اس سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے صوبائی اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے معاملے پر بات ہوئی تھی۔
کمیٹی شوگر سیکٹر میں اصلاحات اور نجکاری کے لیے قابل عمل تجاویز مرتب کرے گی۔
دفترخارجہ پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے دورہ پاکستان سے متعلق علم نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر موجودہ صورتحال سے متعلق مریم نواز نے لکھا کہ سرکاری ادارے جذبے اور انتہائی محنت سے کام کر رہے ہیں۔
پاکستان اور ایران کے درمیان میچ دو گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا، ایران کے خلاف پاکستان کی جیت کا اسکور 25-23، 25-19، 22-25 اور 31-29 رہا۔
پولیس نے ملزم وشال سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور حملے میں ملوث دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے قلات میں قوالوں پر ہونے والے مسلح حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
جاپان میں مقیم معروف کشمیری و کشمیر یکجہتی فورم جاپان کے چیئرمین شاہد مجید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 5 اگست بروز منگل کو مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی فوج کے ظلم کے خلاف دنیا بھر میں کشمیری یوم سیاہ منائیں گے۔
بلوچستان میں بس پر فائرنگ میں جاں بحق تینوں افراد کی میتیں کراچی منتقل کر دی گئی۔ ان کی نمازِ جنازہ آج ادا کی جائے گی۔
اجلاس کے دوران ملک و قوم کے لیے بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کرنے والوں کے لیے سول ایوارڈز کی نامزدگی کا جائزہ لیا گیا اور مجموعی طور پر 71 افراد کے لیے مختلف سول اعزازات کی منظوری دی گئی۔
راول ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 17 سو 47 ایکڑ فٹ پر پہنچ گیا جبکہ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 17 سو 52 ایکڑ فٹ ہے۔
امریکی سینیٹ نے غیرملکی امداد میں 9 ارب ڈالر کٹوتی کا بل منظور کر لیا ہے۔
تھانا چوٹالہ کا عملہ ٹریکٹر ٹرالی میں جان بچانے کے لیے بیٹھا ہوا ہے، پاک فوج کی ٹیمیں بھی پولیس اہلکاروں کو نکالنے کے لیے پہنچ گئی ہیں۔
بین الاقوامی لیبر تنظیم (آئی ایل او) کی 2025ء کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں خواتین کو 25 فیصد کم یومیہ اجرت اور 30 فیصد کم ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق آگ 5 منزلہ عمارت میں لگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے، زیادہ تر افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔