• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، شہریوں کی زندگی اجیرن

جہانگیر روڈ ہو یا شہر کی دیگر اہم سڑکیں، ٹوٹ پھوٹ اور بڑے بڑے گڑھوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسی سڑکوں سے گزرنا نہ صرف انکے لیے ایک اذیت ہے بلکہ کسی بڑے حادثے کا خدشہ بھی پیدا کرتی ہیں۔

کراچی روڈ انفرااسٹکچر کو سہی کرنے کے حکومتی دعوے ایک طرف لیکن بہت سی اہم شاہراہیں ایسی ہیں، جن پر تقریباً ہر سال ہی ایک بڑے بجٹ سے کام ہوتا ہے، لیکن کچھ ہی مہینوں میں ان سڑکوں کا وہ حال ہوجاتا ہے جیسے وہ کبھی بنی ہی نا ہوں۔ 

ایسی ہی ایک اہم شاہراہ جہانگیر روڈ ہے، جس کے دونوں ٹریک تباہ حالی کا شکار ہے۔

بتایا یہ گیا تھا کہ سڑک بننے سے پہلے نئی سیوریج لائنز بھی ڈالی گئیں تھیں لیکن حال یہ ہے کہ سیوریج کا پانی اب بھی جگہ جگہ جمع ہے۔ 

شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ سڑک کئی بار بنی ہے لیکن غیر معیاری کام کی وجہ سے ہمیشہ اسکا یہی حال ہوجاتا ہے۔

جہانگیر روڈ کے علاوہ شہر میں اور بھی کئی سڑکیں ایسی ہیں جو حکومتی توجہ کی منتظر ہیں۔

قومی خبریں سے مزید