شیرخوار مغوی بچہ بازیاب ،ملزمہ بیٹے سمیت گرفتار

October 29, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ ریس کورس پولیس نے45دن کےشیرخوار مغوی بچے کوچند گھنٹوں میں بازیاب کراکے ملزمہ اوراس کے بیٹے کوگرفتارکرلیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے اغواءکرنے والی عورت کو شناخت کرلیاجو کرسچن کالونی کی رہائشی آسیہ وقاص نکلی ،جس کی گرفتاری کے لیے اس کے گھر چھاپہ مارا گیاتوپتہ چلا کہ وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ موٹرسائیکل پر نکلی ہے ، آسیہ وقاص اوراس کے بیٹے ہارون عرف راہول کوچند گھنٹوں میں گرفتارکرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ مغوی بچے کولے کر فیصل آباد جارہی تھی۔