بلوچی اکیڈمی کے انتخابات مکمل، تمام عہدیدار بلامقابلہ کامیاب قرار پائے

October 29, 2020

کوئٹہ ( پ ر) بلوچی اکیڈمی کے انتخابات میں چیئرمین سمیت تمام عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ ملک ظہور احمد شاہوانی کی سربراہی میں قائم الیکشن کمیشن کی طرف سےانتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 24اکتوبر 2020مقرر کی گئی تھی۔ چیئرمین کے عہدے کے لیے سنگت رفیق ، ہیبتان عمر وائس چیئرمین، ڈاکٹر بیزن سبا جنرل سیکرٹری، ذاکر قادر پبلی کیشنز سیکریٹری اور ظاہر جان جمالدینی سیکرٹری فنانس کے امیدوار تھے جبکہ ایگزیکٹو باڈی ممبران کے لیے ممتاز یوسف، محمد پناہ بلوچ، ایڈووکیٹ چنگیز عیسیٰ اور شکیل احمد بلوچ نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔تاہم ان کے مقابلے میں کسی ممبر نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے 28 اکتوبر کے منعقدہ اجلاس میں تمام امیدواروں کے بلامقابلہ کامیابی کا اعلان کردیا۔ بلوچی اکیڈمی کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس یکم نومبر 2020کو منعقد ہورہی ہے جس میں نئی کابینہ کی حلف برداری کے علاوہ سالانہ کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔