چھوٹے شہروں میں پائیدار ترقی کی بنیاد رکھی جائے گی، فیاض چوہان

October 29, 2020

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ چھوٹے شہروں میں پائیدار ترقی کی بنیاد رکھی جائے گی۔

پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں میں لوکل گورنمنٹس کو کمزور رکھ کر عوام کا نقصان کیا جاتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اربوں روپے کے منصوبہ جات پر کام کی رفتار تیز کر دی ہے، رواں مالی سال میں 9 ڈویژن کو 36 ارب سے زائد کے فنڈز کا اجراء کیا گیا۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ چھوٹے شہروں میں پائیدار ترقی کی بنیاد رکھی جائے گی۔