• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے تین دن میں مجرموں کا سراغ لگایا، فیاض الحسن چوہان


وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حکومت اور پولیس نے تین دن میں مجرموں کا سراغ لگایا، یہ دونوں مجرم واردات کے دن اکٹھے نکلے، جبکہ ملزمان نے واردات سے پہلے شاہدرہ میں چھولے بھی کھائے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ملزمان نے جب گاڑی کے شیشے توڑے تو عابد کا ہاتھ زخمی ہوا، اس کے خون کے نمونوں سے ڈی این اے ٹیسٹ ہوا، عابد کا والد، بیوی اور فیملی کے باقی ممبرز بھی گرفتار ہیں، جبکہ عابد بھی چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا جائے گا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عابد کے پاس پانچ سمیں تھیں، چار اس کے نام تھیں، ایک اس کے نام نہیں ہے، اس نے پانچویں سم بھی بند کردی ہے لیکن کہاں تک چھپے گا۔

انہوں نے کہا کہ عابد پر 13 کیسز ہیں جن میں آدھے زیادتی کے کیسز ہیں جن میں یہ بچتا رہا، یہ اندھی واردات تھی جس کا متاثرہ فرد کے علاوہ کوئی گواہ نہیں تھا، پنجاب پولیس نے اندھے جرم کی وارادت کا سراغ لگایا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ شفقت اور عابد مرکزی ملزم ہیں دونوں مل کر ڈکیتیاں کرتےتھے، وقوعہ کے دن بھی شفقت اور عابد مل کر نکلے، فیکٹری ایریا سے دونوں ملزم رات کو شاہدرہ آئے، شاہدرہ سے دونوں ملزمان رکشے میں وقوعہ والے مقام پہنچے۔

فیاض چوہان نے کہا کہ دونوں ملزمان گزرنے والی ٹریکٹر ٹرالیاں لوٹتے تھے، عابد کیخلاف 13وارداتوں کی ایف آئی آر درج ہیں، شفقت کیخلاف بھی ایف آئی آر درج ہیں۔

تازہ ترین