حکومت اپوزیشن سے نہیں دہشت گردوں سے لڑے: سراج الحق

October 29, 2020

جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر و سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ لڑنے کی بجائے دہشت گردوں سے لڑے۔

سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی و سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت کا بیانیہ اب چلنے والا نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 3 دن پہلے حملے کی اطلاع کے باوجود حکومت کی جانب سے پشاور کے مدرسے کو سیکیورٹی فراہم کیوں نہیں کی گئی۔

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر و سینیٹر سراج الحق کا یہ بھی کہنا ہے کہ شبلی فراز نے گوجرانوالہ کا درد محسوس کیا لیکن پشاور دھماکے کو محسوس نہیں کر رہے۔