آسٹریا میں کورونا کے مزید 3394کیس منظر عام پر آگئے

October 30, 2020

ویانا(اکرم باجوہ) مقامی میڈیا کے مطابق آسٹریا بھرمیں کورونا سے 22 اموات کا مذید اضافہ ہوا ہے ، پچھلے 24 گھنٹوں میں 3394 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اب تک آسٹریا میں 89496 ٹیسٹ کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔آسٹریا بھر میں اب تک ٹوٹل 1027 افراد کورونا وائرس کے نتیجے میں ہلاک ہوچکے ہیں اور 61684 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ فی الحال 1569 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان میں سے 224انتہائی نگہداشت والے یونٹ میں ہیں۔