3ٹرینوں کونئے سٹاپس پررکنے کی اجازت میانوالی ٹرین بحال کرنے کافیصلہ

October 30, 2020

لاہور (خصوصی نمائندہ) ریلوے انتظامیہ نے 3ٹرینوں کو نئے سٹاپس پر رکنے کی اجازت دے دی ہے۔ سرسید ٹرین کو حافظ آباد ریلوے سٹیشن جبکہ پشاور کراچی کے درمیان چلنے والی رحمان بابا کو علی پور چٹھہ ریلوے اسٹیشن پر 2 منٹ کے لیے سٹاپ کرنے کی اجازت دی ہے۔ اس فیصلے پر عملدرآمد یکم نومبر سے ہوگا۔ عوام کو یہ سہولت 15 نومبر تک حاصل ہوگی۔ملتان ،لاہور کے درمیان چلنے والی بدر ٹرین کوفاروق آباد ریلوے سٹیشن پر 2 منٹ کے لیے سٹاپ کرنے کی اجازت29 اکتوبر سے 12 نومبر تک ہوگی۔میانوالی ٹرین کو آج سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے