لیسکو کاعیدمیلادالنبی ؐ پرلوڈ شیڈنگ نہ کرنے کافیصلہ،18افسروں کی ترقی کافیصلہ

October 30, 2020

لاہور(اپنے نامہ نگار سے، سپیشل رپورٹر) لیسکو نے عید میلادالنبی ؐ پر لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کےتمام شٹ ڈاؤن بھی منسوخ کر دیئے ہیں۔دوسری جانب لیسکو کے 18افسران کو گریڈ 20 اور 21 میں ترقی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، پیپکو نے ہفتہ کے روز سینئر سلیکشن بورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا۔