گستاخانہ خاکے بنانے کی پر زور مذمت کرتے ہیں، یوسف رضا

October 30, 2020

سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کی جانب سے گستاخانہ خاکے بنانے کی پر زور مذمت کی گئی ہے۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے میلاد ریلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا جشن منایاجا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نبی ﷺ نے انسانیت ، محبت ، شفقت کا درس دیا تھا، ہمیں اپنے نبی ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے۔

یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ ایاز صادق بڑی محتاط بات کرتے ہیں۔