روس کا انٹر سیپٹر میزائل کا کامیاب تجربہ

October 31, 2020


روس نے خوفناک انٹر سیپٹر میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روس کی ایرو اسپیس فورس نے قازقستان کے سری شگن گراؤنڈ میں ملک کے اینٹی بیلسٹک میزائل (اے بی ایم) کے دفاعی نظام کے ایک نئے میزائل کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کرلیا ہے۔

وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اے بی ایم سسٹم کے نئے انٹر سیپٹر میزائل نے متعدد تجربات میں اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا اور پہلے سے طے شدہ تصوراتی ہدف کو نشانہ بنایا۔