زارا نور عباس نے مداحوں کے دل جیت لیے

October 31, 2020

پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی نئی تصویر سے مداحوں کے دلوں کو موہ لیا۔

اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی تازہ تصویر فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے، جس پر ان کے مداحوں نے تعریفوں کے انبار لگادیے۔

زارا نور عباس نے اپنی تصویر میں خوبصورت اسٹائل اپنایا ہوا ہے، جس میں انہوں نے اپنے سنہری بالوں سے ایک آنکھ کو ڈھکا ہوا ہے، جس میں خوبرو اداکارہ انتہائی پُرکشش نظر آرہی ہیں۔

مداح ان کی تصویر دیکھ کر حیران نظر آرہے ہیںاور دل کھول کر زارا کی خوبصورتی کو سراہا رہے ہیں۔

ایک مداح نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ زارا آپ اتنی پیاری کیسے ہیں، جبکہ باقی مداح بھی ان کی تعریف کرنے میں کسی سے کم نظر نہیں آرہے۔