جزائر پر مرکزی حکومت کاقبضہ برداشت نہیں،جسقم

November 01, 2020

سکرنڈ ( نامہ نگار ) جئے سندھ قومی محاذ کے چیئر مین صنعان قریشی نے کہا ہے کہ سندھ کے جزائر پر مرکزی حکومت کاقبضہ کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا سندھ کے معدنی وسائل پہلے ہی لوٹےجا رہے ہیں وہ اپنی احتجاجی مہم کے لئے عوامی رابطہ کے سلسلے میں سکرنڈ پہنچنے پر استقبال کرنے والوں سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے سکرنڈ کے متعدد دیہات کا دورہ کیا اور عوام کو یکم نومبرکو حیدر آباد اور ۱۵ نومبر کو کراچی کی احتجاجی ریلیوں میں شرکت کی دعوت دی۔