موبائل چھیننے کی متعدد وارداتیں، لاکھوں کے ڈاکے، چوریاں

November 01, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری دوروزمیں سرقہ باالجبر، چوری، نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں 4گاڑیوں 13موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات، مویشیوں ،موبائل فونز اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔اسلام آبادکے مختلف علاقوں سے بھی ایک گاڑی ،ٹریکٹر چوری کر لیا گیا۔ تھانہ بنی نے اسلحہ کی نوک پر دو افراد سے 8500 روپے، 4 موبائل فون اور لیپ ٹاپ چھیننے ،تھانہ نیوٹاؤن نے اسلحہ کی نوک پر موبائل چھیننے، تھانہ صادق آباد نے گھر میں گھس کر اسلحہ کی نوک پر 77ہزار روپے اور اڑھائی تولے کے طلائی زیورات چھین کر فرا ر ہونے، دو وارداتوں میں میں اسلحہ کی نوک پر موبائل چھیننے، تھانہ ائرپورٹ نے اسلحہ کی نوک پر دو وارداتوں میں دو موبائل ، اور 15500 ہزار روپےچھین کرفرار ہونے،تھانہ مورگاہ نے گاڑی میں بٹھاکر 800روپے اورموبائل چھیننے ،تھانہ صدربیرونی نے اسلحہ کی نوک پرایک لاکھ 12 ہزار روپے اور کاغذات و بل وغیرہ چھیننے،تھانہ واہ کینٹ نے تین وارداتوں میں اسلحہ کے زور پر3 موبائل اور 50 ہزار روپے چھیننے ،تھانہ وارث خان نےموبائل چوری،تھانہ نیوٹاؤن رکشہ والے کی طرف سےموبائل اور 17ہزارروپے لے اڑنے ،تھانہ کینٹ نے موبائل چھیننے،تھانہ ٹیکسلا نے 65ہزارروپے چوری ، دوسری واردات میں دکان سے سامان چوری،تھانہ واہ کینٹ نے موبائل چھیننے،تھانہ صدربیرونی نے موبائل فون چوری ،تھانہ روات نےگاڑی میں بیٹھا کرایک لاکھ 30ہزار چھیننے،تھانہ روات نے بلیو ورلڈ سٹی کی 10اوپن فائل ، ایک لیپ ٹاپ، کیمرہ، گھڑی اور بٹوہ جس میں 3500روپے اے ٹی ایم کارڈ ڈرائیونگ لائسنس،شناختی کارڈ تھا چوری ،تھانہ سٹی نے پرس جس میں 35 ہزار روپے تھے کی چوری ،تھانہ گنج منڈی نے پرسجس میں 28ہزار 630روپے تھے چوری،تھانہ وارث خان نے موبائل اور20ہزارروپے چوری،تھانہ نیوٹاؤن نے تین وارداتوں میں موبائل فون چھیننے ،دو وارداتوں میں پرس اور2موبائل چوری ،۔تھانہ صادق آباد نے دو وارداتوں میں موبائل چھین کر فرا ر ہونے، تیسری واردات میں موبائل فون چوری، تھانہ نصیرآباد نےموبائل چھیننے ،تھانہ سول لائن نے موبائل چوری ،دوسری واردات میں دکان سپنر،واشنگ مشین اورپیڈسٹیل فین چوری ، تیسری واردات میں بھینس چوری، تھانہ ٹیکسلانے چار بکریاں اور ایک بکرا چوری،تھانہ کوہسار نے گھرسے چاندی کی انگوٹھی ،ہار،دوٹیبلیٹس،بچوں کے کھلونے ،پرس اوردیگرسامان چوری ،دوسرت واردات میں دکان پرقبضہ کی کوشش اورچھ لاکھ روپے چوری،تھانہ شالیمارنے گن پوائنٹ پرکارچھیننے ،تھانہ سبزی منڈی نے دھوکہ دہی سے ایک لاکھ 55ہزارروپے لینے کے مقدمات درج کر لئے۔