شہباز گِل کی بلاول بھٹو اور احسن اقبال پر تنقید

November 02, 2020

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں سندھ پولیس کی گاڑی استعمال کی جارہی ہے۔ انہوںنے اس حوالے سے بلاول کے قافلے کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔

سوشل میڈیا پر ایک پیغام میںوزیر اعظم اور وفاقی وزیر کشمیر و شمالی علاقہ جات کے دورہ گلگت بلتستان پر احسن اقبال کے اعتراض کے جواب میں شہباز گِل نے لکھا کہ وہ 28 اکتوبر کو ہی ایم این اے اور پبلک آفس ہولڈر بلاول کے دورے پر کہہ چکے ہیں کہ اب آپ دورہ کر رہے ہیں تو حکومتی وزرا کے دورے پر اعتراض نہیں کیجیے گا۔

واضحرہے کہ سوشل میڈیا کے پیغام میں احسن اقبال نے لکھا تھا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کے لئے وزیر اعظم اور وفاقی وزیر کشمیر و شمالی علاقہ جات کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دی گئیں مگر کیا کوئی پوچھنے والا ہے؟۔

علاوہ ازیںپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو جھوٹا اور منافق قرار دیا، اور کہا تھاکہ عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جیت کے لیے دعا کی تھی۔