3 ماہ میں آئی ٹی برآمدات 41 فیصد بڑھیں، عبدالرزاق داؤد

November 03, 2020

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی برآمدات 41 فیصد بڑھ گئیں۔

مشیر تجارت کے مطابق 3 ماہ کے دوران آئی ٹی مصنوعات کی برآمدات 44 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہیں۔


انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کے اسی دورانیے میں آئی ٹی برآمدات 31 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھیں۔

عبدالرزاق داؤد نے مزید کہا کہ آئی ٹی برآمد کنندگان اپنی مصنوعات بہتر طریقے سے پیش کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت تجارت برآمد کنندگان کے مسائل حل کرنے کے لیے تیار ہے۔