مایا علی نے کس کو ’سپر وومن‘ قرار دیا

November 07, 2020

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے اپنی والدہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان سے اپنی بےپناہ محبت کا اظہار کیا ہے۔

مایا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی والدہ کے لئے پیغام میں لکھا کہ کاش مجھے آپ کے بارے میں لکھنے کے لئے الفاظ ملیں، آپ میری جان، میری زندگی اور میری طاقت ہیں۔

مایا علی نے مزید لکھا کہ وہ اپنی والدہ کی وجہ سے ہیں ان کے بغیر وہ کچھ بھی نہیں۔ زندگی میں اب تک جو کچھ بھی پایا ہے وہ صرف آپ کی دعاؤں کی وجہ سے ہے۔

مایا علی نے شوٹنگ کے دوران کبھی فون نہ اٹھانے پر اپنی والدہ سے معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ انہیں معاف کردیں کہ اگر وہ کبھی انہیں وقت نہ دے سکیں ہوں کیونکہ آپ نے بچوںکی پرورش کے لئے اپنی زندگی قربان کردی۔

مایا علی نے پیغام کے آخر میں اپنی والدہ سے اظہارمحبت کرتے ہوئے انہیں ’سپر وومن‘ قرار دیا۔

مایا علی کے والدہ سے اظہارمحبت کے پیغام اور تصویر کو ان کے اکاؤنٹ پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا اور کمنٹس بھی لکھے۔