دادو: نواز لیگ کے ضلعی صدر اور سینئر نائب صدرمستعفی

November 08, 2020

خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر علی نواز رند اور سینئر نائب صدر علی اکبر سولنگی نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا۔ اس موقع پر پریس کلب دادو میں علی نواز رند نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دس سال پارٹی کی انتہائی سرگرمی کے ساتھ خدمت کی اور پارٹی کو مضبوط اور فعال رکھا۔لیکن پارٹی کی صوبائی قیادت کی گروپ بندی کی وجہ سے ضلعی صدر کے عہدہ سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔