مریم اورنگزیب کا شہباز شریف کو فوری ڈاکٹر تک رسائی دینے کا مطالبہ

November 09, 2020


مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جیل میں شہباز شریف کو فوری ڈاکٹر تک رسائی دینے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہباز شریف کو جان بوجھ کر بکتربند میں لانے سے ان کی کمر میں تکلیف ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں شہباز شریف کی کمر کی تکلیف بڑھنے کے ذمہ دار عمران خان ہیں، جو شخص اپنے سیاسی مخالفین کی صحت پر سیاست کرے وہ ترس کے قابل ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ شہباز شریف کو اذیت دے کر اپوزیشن کو بلیک میل نہیں کیا جاسکتا، این آر او نہیں ملے گا۔