پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز کے کمرے پر دھاوے کی فوٹیج سامنے آنے پر وزیرِاعظم استعفیٰ دیں۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب یہ فوٹیج آپ کی لاقانونیت، بےشرمی اور سیاسی انتقام کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح کمرے کا دروازہ توڑا گیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک خاتون کے کمرے پر دھاوا بولا گیا جس کی گرفتاری کے وارنٹ بھی نہیں تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ چادر اور چار دیواری کی بے حرمتی کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، وہ استعفیٰ دیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ قوم کو بتایا جائے کیوں عمران صاحب کے حکم پر یہ غنڈہ گردی ہوئی؟
انھوں نے فوٹیج کی روشنی میں واقعہ میں ملوث افراد کے نام منظر عام پر لانے کا مطالبہ بھی کیا۔