بلاول کا گلگت بلتستان سے نکلنےکا چیف کورٹ جی بی کا فیصلہ معطل

November 09, 2020


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا گلگت بلتستان سے نکلنے کا چیف کورٹ جی بی کا فیصلہ معطل کردیا گیا ہے۔

ترجمان سپریم اپیلیٹ کورٹ کے مطابق سپریم اپیلیٹ کورٹ نےچیف کورٹ جی بی کا فیصلہ معطل کیا ہے، چیف کورٹ کے فیصلے کو بلاول بھٹو نے چیلنج کیا تھا۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ سپریم اپیلیٹ کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے بلاول کے اپیل کی سماعت کی۔

واضح رہے کہ 6 نومبر کو چیف کورٹ گلگت بلتستان نے تمام وفاقی وزراء اور حکومتی عہدیداران کو تین دن کے اندر اندر گلگت بلتستان چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔