وزیر اعظم عمران خان کا اپوزیشن سے نمٹنے کیلئے پارٹی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ

November 09, 2020


وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کے لیے پارٹی قیادت سے مشاورت کر نے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی کی سیاسی قیادت کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا۔

اجلاس میں شبلی فراز، اسد عمر، پرویز خٹک، فواد چوہدری اور بابر اعوان شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے اور مہنگائی میں کمی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اپوزیشن کے بیانیہ پر جوابی حکمت عملی طے کی جائے گی، جبکہ نیب کیسز، حکومت کی تیاریوں، سینیٹ الیکشن اور قانون سازی پر بھی مشاورت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نئے امریکی صدر جو بائیڈن کی جیت اور پاکستان کے موقف سے متعلق بھی بات چیت ہوگی۔