نثار کھوڑو کی عبوری ضمانت میں توسیع

November 10, 2020

سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما نثار کھوڑو کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کو آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے کیس میں سندھ ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا

عدالتِ عالیہ نے نثار کھوڑو کی درخواستِ ضمانت کی نقول نیب پراسیکیوٹر کو فراہم کرنے کا حکم دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نےپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کی عبوری ضمانت میں 17 دسمبر تک توسیع بھی کر دی۔