• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کی نثار کھوڑو کیخلاف تحقیقات جاری، سوالات کے جوابات جمع کرانے کے لئے دفتر طلب کیا گیا

سکھر (بیورو رپورٹ) قومی احتساب بیورو (نیب) سکھر کی جانب سے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نثار کھوڑو کیخلاف جاری تحقیقات کے سلسلے میں انہیں دفتر میں طلب کیا گیا۔ نیب کی جانب سے دیے گئے سوالات کے جوابات جمع کرانے کے لئے نثار کھوڑو نیب آفس پہنچے۔ واضح رہے کہ نثار کھوڑو کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے اور بے نامی اکاؤنٹس کی تحقیقات کی جارہی جبکہ نثار کھوڑو کے خلاف ریزیڈینشل سوسائٹیز میں حصہ داری کے معاملے پر بھی تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین