امریکی وزیر دفاع کو ہٹائےجانے کے بعد پینٹاگون کا اعلیٰ عہدیدار مستعفیٰ

November 10, 2020

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے وزیر دفاع مارک ایسپر کو عہدے سے ہٹانے کے دوسرے روز ہی پینٹاگون کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے استعفیٰ دے دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کے اعلیٰ عہدیدار جیمز اینڈرسن مستعفی ہوگئے ہیں۔

جیمز اینڈرسن قائم مقام انڈر سیکریٹری آف ڈیفنس فار پالیسی کےعہدے پر کام کر رہے تھے۔

صدر ٹرمپ کی جانب سے جان رُوڈ کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد جیمز اینڈرسن نے فروری میں انڈر سیکریٹری کا عہدہ سنبھالا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ واضح نہیں ہوا کہ جیمز اینڈرسن نے خود استعفیٰ دیا ہے یا ان سے ایسا کرنے کو کہا گیا تھا۔