بانی ایم کیو ایم کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 8 دسمبر تک ملتوی

November 11, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین اور دیگر کے خلاف میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ گزشتہ روز شریک ملزم احمد علی کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور بتایاکہ کیس کراچی سے اسلام آباد منتقلی کے خلاف ہماری درخواست سندھ ہائی کورٹ میں زیر سماعت تھی جو مسترد کردی گئی ہے اور اب کیس یہاں ہی چلے گا۔ اس پر عدالت نے مزید کارروائی کے لئے سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی۔