سمیع اسلم مسلسل نظر انداز کیے جانے پر مایوس

November 11, 2020

نوجوان آل راؤنڈر سمیع اسلم نے قومی کرکٹ ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سمیع اسلم نے کہا کہ دکھ ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے چنے گئے 35 کھلاڑیوں میں بھی میرا نام نہیں آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل دورہ انگلینڈ کے لیے بھی مجھے نظر انداز کیا گیا۔

24 سالہ آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ قائد اعظم ٹرافی کے گزشتہ سیزن میں بھی اچھی کارکردگی دکھائی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں قائد اعظم ٹرافی کے گزشتہ سیزن میں زیادہ رن بنانے والوں میں سے تھا۔

سمیع اسلم نے یہ بھی کہا کہ سیزن میں 4 سنچریوں کی مدد سے 864 رنز بنائے تھے۔

انہوں نے کہا کہ 2018ء کے دوران انگلینڈ میں بھی مجھے کوئی میچ کھلائے بغیر ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔