بااثر سیاسی شخصیات کی 13 غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمیں سیل

November 12, 2020

اینٹی کرپشن پنجاب کی کارروائیوں کے نتیجے میں بااثر سیاسی شخصیات کی 13 غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمیں سیل کردی گئی ہیں۔

ایک سوسائٹی سابق میئر سیالکوٹ چوہدری توحید اور خواجہ آصف کی اہلیہ کی ملکیت ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق فرنٹ مین رکھ کر سادہ لوح عوام کو لوٹنے کا سلسلہ پکڑا گیا،ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ نے ریفرنس اینٹی کرپشن پنجاب کو بھیج دیے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نقشوں اور کنورژن فیس کی مد میں سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا، ہاؤسنگ سوسائٹی میں عوامی مقامات اور قبرستان کیلیے مختص زمین کو بیچا گیا۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹی 137 کنال پر رجسٹر کروا کے 281 کنال کو مزید شامل کر لیا گیا، پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیم میں سوائے قبرستان کے لوکیشن تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔

اینٹی کرپشن پنجاب کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان رہائشی سوسائٹیز کو غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی ہونے کی وجہ سے سربہمر کیا گیا۔