تمام بھارتی مواد کیلئے ادائیگیاں روکنےکی ہدایت

November 12, 2020

اسٹیٹ بینک نے وفاقی حکومت کی جانب سے احکامات ملنے کے بعد بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ تمام بینکس بھارتی مواد کی ادائیگیاں فوری طور پر روک دیں۔

وفاقی کابینہ نے تمام بھارتی مواد کے لیے ادائیگی روکنے کی ہدایت کر دی۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ بینک زی فائیو ویڈیو آن ڈیمانڈ، و دیگر بھارتی مواد کی ادائیگیاں روک دیں۔

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو وفاقی حکومت کے احکامات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بینک وفاقی حکومت کے احکامات کی پاسداری پر 13 نومبر تک رپورٹ جمع کرائیں۔