پورے ملک کی سیاسی قیادت گلگت بلتستان کا رخ کر رہی ہے، بلاول بھٹو زرداری

November 12, 2020

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج پورے ملک کی سیاسی قیادت گلگت بلتستان کا رخ کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ 15 نومبر کو گلگت میں عام انتخابات منعقد کیے جارہے ہیں جس کے لیے مختلف جماعتوں کی جانب سے سیاسی پاور شو جاری ہے۔

اس حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہآج پورے ملک کی سیاسی قیادت گلگت بلتستان کا رخ کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی یہاں کے لوگوں کو حق حاکمیت بھی دے گی، حق ملکیت بھی دے گی۔

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ 15 نومبر کو تمام جماعتوں کے امیدواروں کی ضمانت ضبط کرائیں گے۔