پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کا آج یوم سوگ منانے کا اعلان

November 13, 2020

پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال پر آج ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین عابد ساقی، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی اعظم تارڑ اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر لطیف آفریدی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آج ملک بھر کی عدالتوں میں سوائے ارجنٹ معاملات کے وکلا پیش نہیں ہوں گے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار سیٹھ کا انتقال ایک قومی نقصان ہے، قوم ایک نڈر اور بے باک جج سے محروم ہوگئی ہے۔

بیان میںمزید کہا گیا ہے کہ جسٹس وقار احمد سیٹھ ایک دیانت دار ،غیر جانبدار اور بے باک جج تھے۔