انٹرپول کی درخواست پر چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرفتار، ایک فراڈیہ بھی پکڑا گیا

November 14, 2020

فیصل آباد(نمائندہ جنگ)فیصل آباد ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے انٹرپول کی درخواست پر چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرفتار کرلیا۔

ارجنیٹینا انٹرپو ل نے ایف آئی اے کو آگاہ کیا تھا ملزم عمران انور ولد انور مسیح وڈیو چیٹ کے ذریعے مختلف ممالک کے شہریوں سے چائلڈ پورنوگرافی پر مشتمل ڈیٹا شیئر کرتا ہے۔

ملزم کے قبضے سے دو موبائل فون برآمد کر کےمقدمہ درج کر لیا گیا۔